جوہری معاہدے میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، ایرانی وزیر خارجہ


جوہری معاہدے میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کا کہناہے کہ ایران جوہری میں معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری میں معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرےگا۔

واضح رہے کہ روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری معاہدے میں جزئی تبدیلی پر راضی ہوا ہے۔ ایرانی حکام نے روئٹرز کے دعوئے کو من گھڑت قرار دے مسترد کیا تھا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پرحملہ کیا گیا تو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام شہریوں کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پہلے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کریں پھر آئی اے ای اے کے معائنہ کارروں کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات کی نگرانی کی کوشش کی بات کریں-

ایرانی وزیرخارجہ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے الزامات کو بھی من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا سعودی تیل حملے میں ایران ملوث نہیں ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری