سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، شائقین کرکٹ پرجوش


سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، شائقین کرکٹ پرجوش

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے روشیوں کے شہر کراچی پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچی تو ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی پہنچے، کھلاڑیوں کو جہاز سے براہ راست اسٹیٹ لاؤنج لے جایا گیا۔
پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلیں گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھری مانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونیوالے تین ٹی ٹوینٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور مہمان ٹیم سری لنکا کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوپر کو روشنیوں کے شہر کراچی میں جبکہ تین ٹی 20 میچ 5، 7 اور 9 اکتوبر کو زندہ دلان شہر لاہور میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔  
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند اقدام ہے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ تیرہ سال بعد ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کے راستے کھلیں گے۔ سری لنکا کی ٹیم کی آمد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں کتنے گہرے تعلقات ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے سٹیڈیمز میں شائقین بھرپور شرکت کر کے مہمان نوازی کا ثبوت دیں۔ پاکستانی مداحوں میں کرکٹ کا جنون ہےاور انہیں دو ہفتوں میں بہترین مقابلے کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری