یمن پر سعودی حملے جاری رہے تو رد عمل پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا، هشام شرف


یمن پر سعودی حملے جاری رہے تو رد عمل پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا، هشام شرف

یمن کے وزیرخارجہ هشام شرف کا کہناہے کہ نہتے یمنی شہریوں پر حملے جاری رہے تورد عمل پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزیرخارجہ هشام شرف نے المیادین ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں خون ریزی اور جنگ نہیں چاہتے اگر ہمارے ملک کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو تیل تنصیبات حملوں سے زیادہ تباہ کن حملے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی نہتے شہریوں پر حملوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایسی جوابی کارروائی کریں گے جو شمن کے وھم و گمان تک میں نہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کو نشانہ بنا کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور سعودی عرب نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ڈرون حملوں کا الزام اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کردیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیاتھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری