پاکستان آرمی چیف سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات


پاکستان آرمی چیف سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور قطری حکمران خاندان کے اہم رکن شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جنرل قمرجاوید سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور قطری حکمران خاندان کے اہم رکن شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دیرپا امن ناگزیز ہے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ علی بن عبداللہ الثانی سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اقتصادی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے پائیدار امن ضروری ہے۔ اس موقع پر شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ علاقائی امن میں بہتری سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری