عراق میں داعش کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشت گرد ہلاک


عراق میں داعش کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی نے تکفیری دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور رضاکارفورسز نے صوبہ الانبار میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے 4اہم مراکز کو تباہ کردیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر "قطری العبیدی" کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ الانبارکےعلاقے ''راوہ'' میں خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی گئی جس میں داعش کے 4 مراکز تباہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کی کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے اسلحے کے گودام بھی تباہ کئے گئے۔

دوسری جانب کرکوک سے خبر موصول ہوئی ہے کہ عراقی فورسزنے 3خطرناک داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گرد شہری علاقوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ  حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری