تیل تنصیبات پر حملہ؛ ایران پر الزام بے بنیاد ہے، ترک صدر


تیل تنصیبات پر حملہ؛ ایران پر الزام بے بنیاد ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے الزامات ایران پر عائد کرنے میں احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران پر الزام لگانا صحیح کام ہوگا۔ ترک صدر نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے حملے یمن کے مختلف حصوں سے ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سارا بوجھ ایران پر ڈال دیتے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہوگا کیونکہ دستیاب شواہد ضروری طور پر اس حقیقت کی جانب اشارہ نہیں کرتے۔

اس موقع پر رجب طیب اردگان نے امریکا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد پابندیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے کبھی کوئی چیز حل نہیں کی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری