یمنی سرکاری فوج کے ہاتھوں 200 سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق / تصاویر + ویڈیو


یمنی سرکاری فوج کے ہاتھوں 200 سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق / تصاویر + ویڈیو

عالمی ذرئع کا کہنا ہے کہ یمن کے معزول صدر نے اسلامی مزاحمتی تحریک اور رضاکار فورسز کے ہاتھوں 200 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور 1300 کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

یمن کے سابق معزول صدر نے یمنی سرکاری فوج اور رضاکار فورسزکے ہاتھوں اپنے200 فوجیوں کی ہلاکت اور 1300 فوجیوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی سرکاری فوج حوثی قبائل نے قبل ازیں عرب اتحاد کے فوجیوں کی بڑی تعداد میں گرفتاری کا دعوی کیا تھا۔

یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائی میں کم سے کم 500 سعودی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کارروائی میں سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے سیکڑوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جن میں بہت سے سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی کارروائی کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے خلاف نصرمن اللہ نامی یہ کارروائی پچھلے تین مہینے سے سعودی علاقے نجران میں جاری تھی اس دوران پچھلے بہتر گھنٹے کے دوران ان کا محاصرہ کرکے جارح سعودی اتحاد کے تین بریگیڈ کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کی متعدد بکتر بند گاڑیاں اور بھاری مقدارمیں خود کار اسلحلہ بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی یمنی ڈرون نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سعودی عرب کی تیل کی تقریبا آدھی پیداوار متاثر ہوئی تاہم اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

یمنی فوج کی کارروائی، بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری