طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا


طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے طالبان رہنماؤں کا وفد ملاعبد الغنی برادری کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچے گا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کو پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ تاہم اب تک حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کرکے ان کی آمد کی تصدیق نہیں کی گئی۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان کو پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےاس حوالے سے سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں روس، چین اور ایران کا بھی دورہ کیا تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ بات کے لیے پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری