جوہری معاہدے کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنے میں بتدریج کمی کردیں گے، امام خامنہ ای


جوہری معاہدے کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنے میں بتدریج کمی کردیں گے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نےتہران میں سپاہ پاسداران کے اعلی افسران کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم جوہری معاہدے کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنے میں بتدریج کمی کردیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے تہران میں سپاہ پسداران کے ہزاروں اہلکاروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران نہایت سنجیدگی کے ساتھ جوہری معاہدے کے سمجھوتوں میں کمی لائے گا۔

رہبرانقلاب نے فرمایا ایک زمانے میں ہم ایک راکٹ لانچرکےلئے بھی محتاج تھے لیکن اب ملک سطحی پر جدیدترین اسلحہ تیار کررہے ہیں۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا استمعاری طاقتوں کی سپاہ پاسداران کے ساتھ دشمنی کی اصل وجہ ہماری ترقی ہے۔

رہبرانقلاب نے فرمایا میں سپاہ پاسداران سے مکمل طور پر راضی ہوں، امید ہے کہ سپاہ اس سے سو گناہ زیادہ ترقی کرے گی۔ انہوں نے فرمایا کہ خوف کو اپنے دلوں سے نکال دیں، ہمیشہ ہوشیار رہیں اور دشمن پر نظر رکھیں۔ دشمن کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں۔

رہبر انقلاب نے فرمایا سرحد پار دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا سپاہ کی ذّمہ داری ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری