"پیسے دو ابو لو"؛ فواد چوہدری نے فارمولا دے دیا


"پیسے دو ابو لو"؛ فواد چوہدری نے فارمولا دے دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف اور آصف زرداری کے حوالے سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے دو ابو لو۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اپنے دلچسپ بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے صرف اپنی قیادت کی رہائی چاہتے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو لیکن پی پی اور ن لیگ والے بغیر پیسہ دیئے قیادت کی رہائی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج پہلی مرتبہ ایک ایجنڈے پر ہیں اب کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

یاد رہے کہ ملک میں جہاں بڑے بڑے نام اور شخصیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آ رہی ہیں وہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ حکومت اور فوج پہلی مرتبہ ایک ایجنڈے پر ہیں۔

عرصہ قبل ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این آر او تو کسی صورت ممکن نہیں، البتہ جس نے باہر جانا ہے لوٹا ہوا پیسہ دے اور چلا جائے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پیسہ دیں اور علاج کے لے بیرون ملک چلے جائیں، اسی طرح آصف زرداری مشکل میں ہیں تو پیسہ واپس کردیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لیے ہوئے تھے اور ان قرضوں پر سود زیادہ تھا۔ ہماری حکومت کو ملک کا سب سے بڑا خسارہ ملا اور اب تک ہم 10 ماہ میں 10 ارب ڈالر دے چکے ہیں اگر نہ دیتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم لٹیروں سے ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر رہیں گے۔ جہاں ایک طرف وزیراعظم نے حکومت اور فوج کے ایک پیج پر ہونے کا دعوی کیا ہے، وہیں عدلیہ کے ایوانوں سے چیف جسٹس آصف کھوسہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کرپشن کی رقم موت کے بعد بھی جمع کرانی ہوگی۔ لہذا یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ حکومت، عدلیہ اور فوج پہلی مرتبہ ایک ایجنڈے، ایک پوائنٹ اور ایک پیج پر ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری