یمن؛ عسیرمیں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، متعدد اہلکار ہلاک


یمن؛ عسیرمیں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے عسیرکے مضافاتی علاقوں میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے تازہ دم دستوں نے العسیر کے مضافاتی علاقوں میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتجیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

دوسری طرف یمنی فوج نے نجران کے علاقے الخضراء میں آل سعود کے اہلکاروں کے کانوائے پر گولہ باری کرکے متعدد بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ جوف کے علاقے المصلوب میں بھی یمنی فوج اور سعودی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن قوم اور قبائل فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا آل سعود کو بدترین شکست کا سامنا ہے، سعودی افواج یمنی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتیں یہی وجہ ہے کہ سعودی حکام دنیا بھر سے کرائے کے افراد استعمال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی تقریباً 1300 سعودی فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ جبکہ یحیی سریع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 500 سعودی فوجی مارے گئے تھے۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کو اپنی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی مقدار میں جدید اسلحے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری