مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالرکا نقصان، تاجروں کا معاشی قتل


مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالرکا نقصان، تاجروں کا معاشی قتل

مقبوضہ وادی میں 66 روز سے نافذ کرفیو سے تاجروں کا معاشی قتل بھی ہو رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اورپابندیاں 66 ویں روزمیں داخل ہوگئی ہیں۔

وادی میں لاک ڈاون کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جہاں شہریوں کو شدید ذہنی اذیت ہے وہیں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکارہیں۔

کرفیو اورپابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بیروگارہوچکے ہیں۔

سیاحت سے قالین بافی تک متعدد صنعتیں بند ہو گئی ہیں۔

انڈسٹریاں تباہ ہونے کی وجہ سے قریبا پچاس ہزارلوگ بیروزگارہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مواصلاتی نظام کی بندش سے شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ بےگناہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری