مولانا کا دھرنا: جے یو آئی نے اجازت کے لئے درخواست دے دی


مولانا کا دھرنا: جے یو آئی نے اجازت کے لئے درخواست دے دی

جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے سینئر ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے توسط سے چیف کمشنراسلام کو درخواست دی ہے کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو لکھی گئی عرضی کے متن میں درج ہے کہ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی لہذا ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکا کے لیے سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی احتجاج یا مارچ کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے تاکہ سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے درخواست رد کر دے۔ ایسا ہونے کی صورت میں درخواست گزار عدالت عالیہ سے رجوع کر سکتا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اجازت کے بنا کوئی دھرنا نہیں دے سکتا۔

اس حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اسالام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر اور اس کے ساتھ ہی چیف کمشنراسلام کو درخواست دی ہے کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری