صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا


صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہناہے کہ صہیونی غاصب فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی قابض اہلکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 5 فلسطینی جوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ اسرائیل سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف رہائشی علاقوں پر چھاپے مارے اور 5جوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے نابلس میں مختلف گھروں پر چھاپے مارکر چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے زیتا میں صیہونی فوج نے زیتا چیک پوسٹ پر 23 سالہ فلسطینی زبیر کو ٹانگ میں گولی مارکرزخمی کردیا۔

صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے ہے زخمی فلسطینی کو مشکوک محسوس ہونے پر رکنے کا حکم دیا گیا تاہم وہ نہیں رکا جس پر فوج کو فائرنگ کرنا پڑی ۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے میں رہائشی مکانات کی تعمیر میں آئے روز اضافہ کررہی ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری