وزیر مذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک


وزیر مذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نے نورالحق قادری کو ہدایت کی ہےکہ وہ وفاقی وزراء یا پارٹی کی سینئر قیادت میں سے تین سے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا لیں اور وفاق سمیت چاروں صوبوں سے آزادی مارچ اور دھرنے کی تیاریوں سے متعلق مکمل معلومات جمع کرکے آگاہ کریں۔
واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان کا 27 اکتوبرکو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی، امن مارچ اور دھرنا رکوانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچے تو پارٹی کی سینئر قیادت نے انہیں مولانا فضل الرحمان کے اعلانات اور ارادوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے بریفنگ کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹیلی فون کیا اور فضل الرحمن کو مناکر دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کےحوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی ف کی قیادت سے جلد رابطے کریں گے اورسفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری