وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا علامہ امین شہیدی سے ٹیلیفونک رابطہ


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا علامہ امین شہیدی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: زائرین اربعین کے ویزا معاملہ کے حل کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے علامہ امین شہیدی کو عراقی وزیر خارجہ ''محمد علی حاکم'' سے ہونے والی باھمی بات چیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے اور بغیر اپرول کے ویزا جاری کرنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے عراق سے مزید عملہ بھی منگوایا گیا ہے اور پہلے سے پاکستان میں موجود سفارتی عملہ سے بھی بھرپور مدد مانگی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی حکومت نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ایک دن میں اسلام آباد کے سفارت خانہ نے 4000 سے زیادہ ویزے لگائے ھیں۔

علامہ امین شھیدی کے اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے ھماری طرف سے حکمت عملی ترتیب دیے جانے کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی ٹیمیں مشترکہ اجلاس میں مستقبل کے کیے لائحہ عمل طے کریں گی۔

وزیر خارجہ نے علامہ امین شہیدی سے ملتان میں ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ھوے مزید بتایا کہ وہ شیعہ مسنگ پرسن ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لئے بھی بھر پور کوشش کوشش کریں گے۔

علامہ امین شہیدی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا اور ان کی اس کارکردگی کو اللہ کے ھاں آخرت کا ذخیرہ قرار دیتے ہوے کہا کہ زائرین کربلا کی خدمت عظیم عبادت ہے اور اس کا اجر دنیا میں بھی ملتا ھے انھوں نے شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری