مولانا کا دھرنا: عوامی نیشنل پارٹی نے حمایت کر دی


مولانا کا دھرنا: عوامی نیشنل پارٹی نے حمایت کر دی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پارٹی صدر اسفند یار ولی خان نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ صوبائی تنظیمیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعاون کا طریقہ کار وضع کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر خود اس میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ 27 اکتوبر کو کسی سیاسی کارکن پر تشدد کیا گیا تو اُس کا جواب وزیراعلیٰ سے اے این پی لے گی۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ’سلیکٹڈ‘ وزیراعظم کے ذریعے اٹھارویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کردیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری