براہ راست ہو یا ثالث کے ذریعے، ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے: جواد ظریف


براہ راست ہو یا ثالث کے ذریعے، ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، ایران ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پریس ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کے لیے کوشش کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسری چارہ نہیں ہے، بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے، ایران اس کے لیے تیار ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم نےکبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیا، ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پڑوسی ملک ہے اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ خریدنا سعودی عرب کو محفوظ نہیں بنائے گا۔ اگر سعودی عرب تحفظ چاہتا ہے تو اس کا بہترین طریقہ یمن جنگ کا خاتمہ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور امریکا پر بھروسہ نہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعطم پاکستان عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر ایران جا رہے ہیں جہاں وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ایرانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری