کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور 70 روز ہوگئے


کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور 70 روز ہوگئے

مقبوضہ وادی میں 70 روز سے نظام زندگی معطل ہے اور شہری انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کردہ جبری کرفیو 70 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع میں کشمیر بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزادی کے حق میں احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور شیلنگ کی جاتی ہے جس سے درجنوں کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ گھروں میں قید شہری اشیائے خورو نوش کو ترس کر رہ گئے۔

دو ماہ سے زائد کرفیو کی وجہ سے کاروبار، دکانیں، تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارتی فوج پانچ اگست سے اب تک تیرہ ہزار سے زائد کشمیری نوجوان کو گرفتار کرکے جیلوں اور وادی سے باہر قید خانوں میں منتقل کرچکی ہے۔

علاوہ ازیں شہر کی معیشیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہزاروں لوگ بےروزگار جبکہ متعدد صنعتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری