ایرانی تیل بردار جہاز پرحملے میں سعودی ملوث نہیں، الجبیر


ایرانی تیل بردار جہاز پرحملے میں سعودی ملوث نہیں، الجبیر

سعودی خارجہ امور کے مشیر الجبیر نے بحر احمرمیں ایرانی تیل بردار جہاز پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ الجبیرنے ایرانی تیل بردار جہاز پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحراحمر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہاز پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ میزائلوں کا نشانہ بننے والا جہاز جدہ سے 60 کلومیٹر بحیرہ احمر میں موجود تھا۔

ادھر ایرانی حکام نے بحری جہاز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کرارا جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی آرامکو کمپنی کے تیل صاف کرنے والے پلانٹس پر ڈرون حملے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری یمن سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے قبول کی تھی تاہم امریکا اور سعودی عرب نے اس کا الزام ایران ہر عائد کیا تھا۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ان حملوں میں 18 ڈرونز اور 7 کروز میزائل استعمال ہوئے تھے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری