برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا + تصاویر


برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا + تصاویر

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چترال پہنچ گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  برطانوی شاہی جوڑا ہیلی کاپٹر میں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا۔

چترال پہنچنے پر شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔

چترال پہنچ کر شاہی مہمانوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شاہی جوڑا اس کے بعد وادی کیلاش کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں رہنے والے لوگوں کی روایتی زندگی کا طرز عمل بھی دیکھے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اپنے 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری