مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری 73 روز سے گھروں میں محصور ہیں اور مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری