سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 زائرین جاں بحق


سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 زائرین جاں بحق

مکہ مکرمہ مدینہ منورہ روڈ پر مسافر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث 35 زائرین جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر مسافر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث بس میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے 35 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔

خوفناک تصادم میں 4 زائرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بدقسمت مسافر بس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 39 زائرین سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری