کشمیری سیب کشمیریوں کی زبان بن گئے


کشمیری سیب کشمیریوں کی زبان بن گئے

مقبوضہ کشمیر کے شہر کٹھوعہ کے تاجروں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے سیبوں پر آزادی سے متعلق نعرے لکھ کر بھارت بھیج دیئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر کٹھوعہ کے تاجروں نے وادی میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

بھارت بھیجے گئے کشمیری سیبوں پر آزادی سے متعلق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لکھ دیئے گئے۔

سیبوں پر ’ہم کیا چاہتے آزادی‘، تیری جان میری جان عمران خان، پاکستان زندہ باد، میں برہان وانی سے محبت کرتا ہوں اور دیگر نعرے درج تھے۔

دھیان رہے کہ پچھلے جمعہ مظلوم کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی تھی جنہوں نے دنیا تک کشمیریوں کی آواز اور پیغام پہنچانے پر عمران خان کو نعروں کی شکل میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ مظلوم کشمیری اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے مختلف طریقوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ چند ہفتے قبل مقبوضہ کشمیر کے آزادی کے متوالوں نے ایک گائے پر پاکستان کا بڑا سا پرچم پینٹ کر دیا تھا۔

اس وقت بھارتی فوج کی بےبسی کا اندازہ لگانا مشکل ہے جب گائے کو مقدس ماننے کی وجہ سے  وہ اسے گولی بھی نہیں مار سکتے اور مقبوضہ وادی میں آزادانہ "گھومتے پھرتے" پاکستانی پرچم کو دیکھ بھی نہیں سکتے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور گھر گھر تلاشی کے بہانے بھارتی فوج نے اس قدر گرفتاریاں کی ہیں کہ مقبوضہ وادی کی جیلیں بھر گئی ہیہں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری