ایران اور پاکستان کی افغانستان کی مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت


ایران اور پاکستان کی افغانستان کی مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ،افغاستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ نہتے نمازیوں کو نماز کے دوران دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانا شیطانی عزائم کی تکمیل اور مسلمانوں کے مابین فرقہ واریت کو ہوا دینا اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

 پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں اور بم دھماکوں میں قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگرہار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 2 دھماکوں کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ دھماکا اتنا زور دار تھا کے مسجد کی دیواریں گر گئیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری