شہدائے کربلا کا چہلم ایران بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے+ تصاویر


شہدائے کربلا کا چہلم ایران بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم خاص مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے- اربعین حسینی کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں میں عزاداری اور سینہ زنی کا سلسلہ جو گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا آج بھی جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آج اربعین حسینی کے دن صبح سے ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مساجد، امام باگارہوں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان  کر رہے ہیں۔

ایران کے تمام شہروں میں جلوس ہائے عزا برآمد ہوئےہیں۔ جن میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

 مشہد مقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس اور قم المقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضے کی جانب بڑھ رہے ہیں جلوس ہائےعزا کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں شہدائے کربلا کا چہلم  کل بروز اتوار منایا جائے گا اس موقع پر مختلف شہروں سے عزاداری کے سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔

پاکستان بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری