پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ہے


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امام حسین اور دیگر شہیدان کربلا علیہم السلام کے چہلم کی مناسبت سے ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد آج بھی زندہ ہے اور اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے  پاکستان میں بمطابق 20 صفر شہدائے کربلا (ع) کے چہلم کی مناسبت سے ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر چھوٹے بڑے لاکھوں شہروں سے جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور عزاداران امام حسین علیہ السلام نوحہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں۔ مختلف شہروں سے یوم اربعین کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں۔

اربعین کے موقع پر مختلف زبانوں میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرات امام حسین علیہ السلام اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چاند کے مطابق ایران اور عراق میں شہید کربلا امام حسین (ع) اور دیگر شہیدان راہ خدا (ع) کا چہلم کل 19 اکتوبر کو منایا گیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری