شامی فوج نے 2 ڈرون طیارے مار گرائے


شامی فوج نے 2 ڈرون طیارے مار گرائے

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ لازقیہ میں شامی فوج نے 2 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ لازقیہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے 2 ڈرون طیارے مارگرائے ہیں۔

روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ڈرون طیارے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی جیلوں میں قید داعشی دہشت گردایک مرتبہ پھر آزاد ہوکرپورے خطے کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

شامی خبررساں ادارہ سانا نے خبر دی ہے کہ صوبہ الحسکہ میں ترک فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں کم 8عام شہری جاں بحق اور 25 شدید زخمی ہوئے۔

روسی صدر پیوٹن نے بھی کردوں پر ترک حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہ حملے جاری رہے تو علاقے میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری