دنیا بھر میں آج کمزور ہڈیوں کی بیماری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


دنیا بھر میں آج کمزور ہڈیوں کی بیماری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ہڈیوں کی بیماری کی روک تھام کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آٓسٹیوپوروسس یعنی ہڈیوں کا بھربھرا پن، یہ ایک ایسی بیماری جس میں انسانی جسم کی ہڈیاں کمزور ہو کر مڑنے لگتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق دنیا بھر میں دل کے امراض کے بعد اسٹیوپوروسس دوسرے نمبر پر تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے۔

ہر سال بیس اکتوبر کو آسٹیوپوروسس کا عالمی دن منانے کا مقصد ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن کا مسئلہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں چالیس فی صد زیادہ ہوتا ہے۔

اوسٹیو پروسس کی اولین علامت کمر میں بظاہر کسی سبب کے بغیر اچانک چھبتا ہوا درد ہوتا ہے۔ اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر ریڑھ کی ہڈی، کولہے اور کلائی پر پڑتا ہے۔

لمحہ فکریہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک یہ بیماری صرف معمر افراد میں پائی جاتی تھی لیکن اب نوجوانوں میں بھی آسٹیوپوروسس کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال ہڈیوں کے 90 لاکھ فریکچر ہوتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق اس بیماری سے بچنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ سے استفادہ اورہلکی ورزش پر توجہ دی جائے جبکہ غذا میں دودھ، دہی اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

کمزور ہڈیوں کی بیماری کے عالمی دن کی مہم کو "اپنی ہڈیوں سے پیار کریں، اپنا مستقبل محفوظ بنائیں"  (Love your bones, Protect your Future)کا نام دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری