امریکا نے شام سے 1000 فوجی اہلکار عراق منتقل کردیے


امریکا نے شام سے 1000 فوجی اہلکار عراق منتقل کردیے

امریکی وزیردفاع کا کہناہے کہ شام سے ایک ہزار فوجی اہلکار عراق منتقل کردیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیردفاع مارک اسپر کا کہناہے کہ شام کے مختلف علاقوں سے انخلاء کے بعد ایک ہزار اہلکاروں کو عراق میں تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی فوجی عراق میں شدت پسند تنطیم دولت اسلامیہ سے لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی مغربی عراق میں تعیینات کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ امریکی حکام پر الزام ہے کہ وہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کےخلاف جنگ کے بہانے طویل مدت تک رہنا چاہتا ہے۔
عراقیوں شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی معاونت کرتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری