ایران شام میں استحکام اور سلامتی کے لئے کوشاں رہے گا، لاریجانی


ایران شام میں استحکام اور سلامتی کے لئے کوشاں رہے گا، لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھرپورتعاون کرےگا۔

تہران میں شامی سفیر "عدنان محمود'' سے ملاقات میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران شام میں عدم استحکام کا خاتمہ چاہتا ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے شامی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔

شام کے سفیر ''عدنان محمود'' کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود ترکی بدستور حملے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شام سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

عدنان محمود نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے کے استحام کے لئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری