عراق؛ داعشی دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کمانڈر شہید


عراق؛ داعشی دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کمانڈر شہید

عراق کے مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کمانڈر شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الغد پرس نے خبر دی ہے کہ مقدس شہرسامرا میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک پولیس کمانڈر سمیت متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

پولیس کمانڈر علی اللامی متعدد اہلکاروں سمیت مقدس شہر سامرا کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی پر جارہے تھے دہشت گردوں نے کشتی پر مارٹرگولوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری