دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کونشانہ بنانے کیلئے 10 لاکھ ڈالر تقسیم کر دئیے


دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کونشانہ بنانے کیلئے 10 لاکھ ڈالر تقسیم کر دئیے

وزارت داخلہ پاکستان  نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہیں، دشمن ایجنسیوں نے مولانافضل الرحمن اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے  10 لاکھ ڈالر تقسیم کئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پرحملے کا خدشہ ہے۔

چیف سیکرٹریز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مارچ سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں، آزادی مارچ کے اعلان سے عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ عدم استحکام کی صورتحال کے باعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، اس حوالے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس دہشتگرد جماعت کے تخریب کار آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اس زمرے سے خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشتگرد مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں تقسیم کئے ہیں، دی گئی رقم مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بلوچستان کے صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کی جانب سے ایک ویڈیو بیان میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور دشمن موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ آزادی مارچ کی صورت میں موقع نہیں دینا چاہتے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کی ہے، اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری