عراقی پولیس نے اسلحے سے بھرے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا+ تصاویر


عراقی پولیس نے اسلحے سے بھرے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا+ تصاویر

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر غیرملکی اسلحے سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر غیرملکی اسلحے سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے تکفیری دہشت گرد اسلحے سے بھرے ٹرک کو بغداد منتقل کرنا چاہتے تھے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلحہ بغداد پہنچا کر مظاہرین کے روپ میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے، واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جس میں عراق مخالف قوتیں سرگرم نظر آتی ہیں۔

 خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران حشد الشعبی کے جوانوں پر متعدد حملے کئے گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری