امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ کر رہا ہے، روس


امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ کر رہا ہے، روس

روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روس نے امریکا کی شام میں موجودگی کے مقصد کو آشکار کر کے دنیا کو چونکا دیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔ صرف یہی نہیں، روسی وزارت دفاع نے امریکا کے شام سے تیل سمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

روس کا مزید کہنا ہے کہ امریکا داعش کے خلاف جنگ سے قبل اور اسکی شکست کے بعد بھی شام سے تیل سمگل کر رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ شام کا تیل امریکا کی زیرنگرانی اور حفاظت میں سمگل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب روسی فوج کے بیان کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد شام میں آئل فیلڈز کا دہشت گردوں سے "تحفظ" ہے تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے تیل سمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر پر امریکا کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اگر امریکا شام تیل اکثریتی علاقے میں تیل کی سمگلنگ کر رہا ہے تو یہ نکتہ بھی قابل غور ہے کہ وہ معدنیات سے مالا مال افغانستان میں گذشتہ 18 سال سے کیا کر رہا ہے؟؟ 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری