مولانا کی مارچ / جڑواں شہر کے تعلیمی ادارے بند


مولانا کی مارچ / جڑواں شہر کے تعلیمی ادارے بند

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کی آزادی مارچ کے پیش نظر آج اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔

عبدالوحید خان نے کہا کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز زعفران الہی نے کہا کہ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں جمعرات کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔ نمل انتظامیہ کے مطابق نمل یونیورسٹی میں مڈٹرم امتحانات اب 8 سے 15 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج جمعرات کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔

تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے حفظ ماتقدم کے طور پر جڑواں شہروں مین تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری