پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کر دیا


پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کر دیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کے معروف قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں مہمان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو طرفہ سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ 0-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے 54 رنز کیع مدہ اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 2، بسمہ معروف نے 4، عمائمہ سہیل نے 31، ارم جاوید نے 5، کائنات امتیاز نے 6، سدرہ نواز نے 1، ڈیانا بیگ نے 4 اور صباءنذیر نے 4 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی جانب سے جہاں آراءعالم سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رومانا احمد نے 2 اور پنا گھوش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم اور پاکستانی کپتان بسمہ معروف کو مشترکہ طور پر ویمن آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اس میں میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 28 رنز سے شکست دے دی جبکہ قبل ازایں 26 اور 28 اکتوبر کو پاکستان نے بنگہ دیش کو بالترتیب 14 اور 15 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دونومبر کو جبکہ دوسرا اور آخری میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی طرح ویمن ون ڈے میچ کی سیریز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری