وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر گلگت روانہ


وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر گلگت روانہ

وزیراعظم عمران خان گلگت میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعظم گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور کابینہ ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گےاور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی آزادی کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا راج کی غلامی کے خلاف خود جنگ کا آغاز کیا اور یکم نومبر 1947 کو غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے الحاق کرلیا۔اسی خوشی میں ہر سال گلگت بلتستان بھر میں یکم نومبر کا دن یوم آزادی کے طور پر مناکر پاکستان سے جڑے رشتے کو اور بھی زیادہ مضبوط کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام 72 سال گزرنے کے باوجود آئینی حقوق سے یکسر محروم ہیں اور حکومت پاکستان سے بارہا مطالبہ کرچکے ہیں کہ جی بی کا ملک کا حصہ تسلیم کرکے آئینی حقوق دیئے جائیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری