بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ کے جلسہ گاہ میں پر تپاک استقبال


بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ کے جلسہ گاہ میں پر تپاک استقبال

بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ کے جلسہ گاہ میں پر تپاک استقبال کیا گیا، آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے، عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم معیشت پر حملے کرتے آرہے ہیں،عوام کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے سامنے سرجھکانے کو تیار نہیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنشنز میں اضافہ نہ کر کے بزرگوں کا معاشی قتل کیاجا رہا ہے، ٹیکسز کے طوفان اور مہنگائی کے سونامی سے بھی عام آدمی کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سلیکشن کرا کر دھاندلی کی جاتی ہے، ملک کے عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سے آزادی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیدیا ہے کہ سلیکٹڈ کو جانا پڑیگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شہادت نوش کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری