یمنی فوج نے امریکی جاسوس طیارہ مارگرایا


یمنی فوج نے امریکی جاسوس طیارہ مارگرایا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ ایک امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ یمن سے ملحقہ سعودی سرحد پر امریکی جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس طیارہ عیسر کے سرحدی علاقوں میں جاسوسی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد غیرملکی جاسوس طیارے مارگرایا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری