مقبوضہ کشمیر میں صنعتیں تباہ؛ 25 ہزار کشمیری بےروزگار


مقبوضہ کشمیر میں صنعتیں تباہ؛ 25 ہزار کشمیری بےروزگار

کرفیو کی بندش کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ 25 ہزار کشمیری بےروزگار ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق 5 اگست سے جاری کرفیو ان چوتھے ماہ میں داخل ہو چکا ہے۔ اس بندش کے باعث دیفر مشکلات کے ساتھ ساتھ کشمیر کی صنعتیں بھی زوال پذیر ہیں۔

مقبوضہ وادی میں سیاحت، قالین سازی اور دیگر صنعتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ کم و پیش 25 ہزار کشمیری بےروزگار ہوچکے ہیں۔

اسی طرح پابندیوں سے کشمیر چیمبرآف کامرس کو10 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں اسکول، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں، وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ستم بالائے ستم یہ کہ گھر گھر تلاشی کے دوران ہزاروں بےگناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے لواحقین کو اس بات تک کا علم نہیں ہے کہ آیا ان کے پیارے اس دنیا میں موجود ہیں؟

دوسری جانب بین الاقوامی اداروں، فلاحی تنظیموں اور متعدد ممالک کی مذمت، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش اور بھارت سے بار بار مطالبے کے باوجود نہ تو مظلوم کشمیریوں کا کوئی پرسان حال ہے نہ ہی بھارتی فوجیوں کا کوئی ہاتھ روکنے والا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری