یمن کا متحدہ عرب امارات سے ''سقطری'' نامی جزیرہ چھوڑنے کا مطالبہ


یمن کا متحدہ عرب امارات سے ''سقطری'' نامی جزیرہ چھوڑنے کا مطالبہ

یمنی عوام نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات سے سقطری نامی جزیرہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العربی الجدید کے حوالےسے خبر دی ہے کہ یمنی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مظاہرے کئے۔

سقطری نامی جزیرے کے مرکزی شہر ''حدیبو''مظاہرین نے متحدہ عرب امارات سے فوری طور پرعلاقے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین متحدہ عرب امارات کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سقطری کے گورنر «رمزی محروس» نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو جو وقت دیا تھا وہ ختم ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فوج نے سقطری کے خوبصورت جزیرے کے ائیر پورٹ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ سقطری پر سابق معزول صدر کا قبضہ تھا تاہم متحدہ عرب امارات نے ان کو بے دخل کرکے خود کنڑول سنبھالیا ہے۔

گزشتہ کافی عرصے سے اسٹریٹجک جزیرے "سقطری" میں کشیدگی رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری