امریکا سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں اسرائیل کے سفارتخانے بند / سفارتی سرگرمیاں ٹھپ


امریکا سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں اسرائیل کے سفارتخانے بند / سفارتی سرگرمیاں ٹھپ

اسرائیل کے امریکا اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں  سفارت خانے بند ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کے  دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانے بند ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے اسرائیل کی ان ممالک میں سفارتی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ اور خزانہ کی باہمی چپقلش کے باعث اسرائیل کے امریکا اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں سفارتخانے احتجاجاً بند ہیں۔

دنیا کے درجنوں ممالک میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے وزارت خارجہ اور خزانہ کے جھگڑے کے باعث بند ہیں۔ سفارت خانوں کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور دروازوں پر ’ہڑتال‘ کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ اسرائیل دنیا کے سامنے ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سفارتی عملے کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں سفارتی مشن بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سفارتی دفاتر میں قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کسی کو سفارتی مشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام دھرتے ہوئے کہا کہ سفارتی اہلکاروں کو بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے لیکن افسوس وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی وزارتوں کے یوں جھگڑنے اور بیسیوں ممالک مین سفارتخانے بند کرنے پر اسرائیل دنیا بھر میں ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری