یمن فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمن فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحادی افواج کے متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالےسے خبردی ہے کہ یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں پر ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں اتحادی افواج کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم الحوثی قبائل اور سرکاری مسلح افواج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیکر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے الجوف اور تعز کے سرحدی علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کئے جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں دسیوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری