پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلیوں کا انعقاد/ لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت


پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلیوں کا انعقاد/ لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت

فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلیوں کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام بالخصوص مختلف مکاتب فکر کے جید علمای کرام نے بھرپور شرکت کرکے ملک کی فضا کو امریکا، اسرائیل مردہ باد اور لبیک یا حسین(ء) کے نعروں سے معطر کیا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عوام نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی امام خمینی(رہ) کی فرمان پر یوم القدس کو اسلامی جوش و جذبے کیساتھ منایا۔

پاکستانی شیعہ اور سنی عوام نے مختلف شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کرکے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے علاوہ دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستان میں مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنر ل علامہ احمد اقبال، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ عباس کمیلی ،جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے خطاب کیا۔

شرکاء نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعروں کے علاوہ لبیک یا حسین(ء) کے نعروں سے شہر کی فضا کو معطر کیا۔

اسلام آباد میں قدس ریلی امام بارگاہ G 6 سے نکالی گئی جو آبپارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل عالم اسلام کے اتحاد میں پوشیدہ ہے۔

لاہور میں قدس ریلی نماز جمعہ کے بعد اسلام پورہ سے نکالی گئی جو ناصر باغ اور انار کلی سمیت مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات نے اس ریلی میں شرکت کی۔

ملتان میں گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بہاولپور میں جامعہ مسجد حسینیہ سے فرید گیٹ تک القدس ریلی نکالی گئی۔

اسی طرح ملتان، پشاور،اسکردو،گلگت بلتستان، سکھر،حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں جس میں ہزاروں مرد،خواتین بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری