بانکی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی


بانکی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کی رضا مندی کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان امن بات چیت میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیویارک میں باقاعدہ بریفنگ میں کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان اور بھارت کے تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کی رضا مندی کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان امن بات چیت میں ثالثی کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے۔

کشمیر میں پچھلے ہفتے تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کشمیری عوام اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، بھارتی فوج کے مظالم سے ابھی تک کم سے کم 39 افراد شہید اور 1500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری