خانہ فرہنگ ایران "ملتان" میں ولادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے روح پرور تقریب/ تصویری رپورٹ


خانہ فرہنگ ایران "ملتان" میں ولادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے روح پرور تقریب/ تصویری رپورٹ

خانہ فرہنگ ایران "ملتان" میں امام رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے روح پرور تقریب میں شہر کی معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کرکے آپ(ع) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ ایران ملتان میں 15 اگست کی شام کو بعد از نماز مغرب یوم رضا (ع) کی مناسبت سے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شہر کی معروف مذہبی اور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے  فرائض ملتان کے مشہور و معروف  شاعر اور کالم نگار "شاکر حسین شاکر" نے سر انجام دئیے۔

شرکا سے خطاب کرتے  ہوئے مولانا "مجاہد عباس گردیزی" نے امام علی ابن موسی الرضا ؑ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں حرم مطہر امام علی ابن موسی الرضا ؑ ، مشہد کے ساتھ ساتھ  دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک، ملتان کی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرتی تصاویر حاضرین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔

شرکاء کی دلچسپی اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے معروف ماہرین کی دستکاری سے متعلق اشیا بھی نمائش کا حصہ تھیں۔

واضح رہے کہ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کو سرکاری تعطیل ہونے کے باعث یہ تقریب 15 اگست کو منعقد کی گئی جس میں مولانا مجاہد عباس گردیزی، علامہ "غلام مصطفوی"، شاکر حسین شاکر، "ملک عبدالرحمن نقاش" اور دیگران نے شرکت کی۔

امام ؑ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی یہ باوقار تقریب ایک پر تکلف عشائیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری