مردان اور پیشاور میں دھماکے، متعدد افراد خاک و خوں میں غلطاں


مردان اور پیشاور میں دھماکے، متعدد افراد خاک و خوں میں غلطاں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کچہری گیٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایک خود کش بمبار نے مردان کے ایک گنجان آباد علاقے کچہری روڈ پر پہلے کچہری گیٹ کے سامنے دستی بم پھینکا اور اس کے بعد قریب آکر خود کو زوردار دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذارئع نے رپورٹ دی ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کی وجہ سے دو ایف سی، ایک پولیس اہلکار اور دو سویلین سکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس دھماکے سے قبل دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے وارسک روڈ پر موجود کرسچن کالونی پر حملہ کیا تھا جس میں ایک عام شہری جاں بحق ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد اپنے مقصد میں ناکام رہے اور موقعے پر ہی چار خود کش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ پشاور میں شدت پسند پہلے متعدد بار عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا چکے ہیں جیسے کہ دسمبر 2015 میں مرادن میں نادرا کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری