ٹرمپ کے صدر بننے پر امریکی، امریکہ چھوڑنے لگے


ٹرمپ کے صدر بننے پر امریکی، امریکہ چھوڑنے لگے

انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر امریکیوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کینیڈا کا رخ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ کے پڑوسی ملک کی امیگریشن کے لئے اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں کہ امیگریشن سے متعلقہ ویب سائٹس کریش کر گئی ہیں۔

کینیڈا کی شہریت اور امیگریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ بھی غیرفعال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جیسے جیسے انتخابی نتائج واضح ہوتے گئے، ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی، حتیٰ کہ ڈیمو کریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کے حامیوں کو سر عام روتے بھی دیکھا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی جیت اور ہیلری کے ہارنے پر شدید صدمے میں ہیں اور اب کینیڈا جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

خواتین اور مرد حامیوں کا مزید کہنا تھا کہ ہیلری کلٹن کے ہارنے کی توقع نہیں تھی تاہم ہم اس شکست کو قبول کرتے ہیں مگر اس حیران کن تبدیلی کے بعد اب امریکہ رہنا مشکل ہو چکا ہے اس لیے کینیڈا جانے کی کوشش کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری