ایرانی بری فوج کا 2 ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ


ایرانی بری فوج کا 2 ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ

ایران کی بری فوج نے شناسائی اور جنگی صلاحیتیں رکھنے والے 2 ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کی بری فوج نے "محمد رسول اللہ-4" نامی جنگی مشقوں کے تیسرے روز 2 ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان ڈرون طیاروں میں سے ایک جنگی ڈرون ہے جو فضائی میزائل کو زمین پر مارگرانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ "عقاب" نامی دوسرا ڈرون شناسائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ڈرون 24 گھنٹوں تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری